مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیراہتمام ہونے والا چالیس روزہ فہم دین کورس انتہائی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا،فائنل امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبائے کرام میں تقسیم اسنادکی تقریب و تعزیتی ریفرنس پیر محمد عبدالظاہربادشاہؒ مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ جامعہ ھذا اعوان آباد اٹک کینٹ میں استاذالعلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، ابتدائی تلاوت محمد شعبان اعوان حقانی، نعت مصطفی حافظ شکیل اختر نے جبکہ انجینئر محمد طیب میلادی ناظم سٹیج تھے،تقریب میں مہمان خصوصی سردار سلطان سکندر خان، ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی نے اظہار خیال کیا جبکہ عالمی ایوارڈ یافتہ قاری علی اکبر نعیمی مہتمم اعلیٰ النعیمیہ انٹرنیشنل قرأت اکیڈمی اسلام آباد نے خصوصی تلاوت کی اور بیان کیا، علمائے کرام و معززین علاقہ نے کامیاب طلبائے کرام میں اسناد تقسیم کی جبکہ علامہ قاری علی اکبر نعیمی اور علامہ رفاقت علی حقانی نے مہمان خصوصی سردار سلطان سکندر خان کو انکی 50سالہ اعلیٰ صحافتی خدمات پراورعلمائے کرام و معززین کواعلیٰ دینی وملی خدمات پر جامعہ کی طرف سے اعزازی شیلڈز پیش کیں