استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم کے تعزیتی اجلاس کا انعقاد آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ اٹک کینٹ میں ہوا
تعزیتی اجلاس نیوز
اٹک(حق میڈیا رپورٹ)مصنف کتب کثیرہ استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ و ڈویژنل جنرل سیکرٹری جے یو پی کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ اعوان آباد اٹک کینٹ میں منعقد ہوا، جس میں قرآن خوانی و نعت خوانی کے بعد استاذالعلماء علامہ محمد یعقوب قادری مرحوم بروٹھہ،حافظ شاہ محمد میروی مدرسہ بادشاہ صاحب،علامہ ابو العباس محمد ہاشم حقانی کی والدہ مرحومہ جنڈ،قاری نور زمان رضوی کے سسر چوہدری فقیر محمد مرحوم،پیر مہر علی شاہ کے مرید خاص او علامہ عبدالرشیدنقیبی ناڑہ شریف کے نانا حضرت علامہ قاری نور زمان چشتی چوک سرور شہید،حافظ جاوید اقبال رضوی جنڈ کے سسر مرحوم،علامہ ظفر اقبال حقانی کے والدین،حافظ منظور احمد قادری کے والد مرحوم پیرانہ کھنڈا،مفتی عرفان القادری کے بردار اکبرمولانا احسان عطاری کے والد شیر افسر مرحوم تربیٹھی،حاجی منصب برادران کے والد منظور الٰہی مرحوم ڈھوک پشاوری،صوفی صابر حسین نقیبی جہلم،صوفی محمد امیر کھوڑ،منھاج القرآن حضرو کے رہنما حاجی محمد اشفاق خان قادری،حاجی فضل حسین مرحوم بسال شریف،مولانا عبدالغنی چشتی کے برادر اکبر عبدالمالک مرحوم ڈھوک فتح اٹک،ماسٹر عظمت کی والدہ، ملک طاہر اورملک ایوب کی والدہ مرحومہ،ملک امداد حسین اعوان کی پھوپھی ساس مرحومہ اڑانگ،ڈرائیور فدا حسین سقہ آباد،مفتی اللہ دتہ صدیقی کی چچی مرحومہ بولیانوال،ماسٹر ممتاز خان کے والدین مرحومین ،صوبیدار غلام رزاق فاضل جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم اٹک کینٹ کی ہمشیرہ مرحومہ پنڈ سلطانی،شیخ ناصر محمود کی والدہ مرحومہ محمد نگر،ٹھیکیدار محمد قاسم قادری کی اہلیہ مرحومہ،حکیم طاہر مرحوم،حاجی محمد خان عرف خانی کی اہلیہ مرحومہ اٹک کینٹ،شیخ سلیم اختر مرحوم ڈھوک فتح،حاجی محمد اسلم پنڈ غلام خان کی سالی مرحومہ،پروفیسر خلیل صاحب کی ہمشیرہ مرحومہ،چوہدری شاہد پٹواری مرحوم،ملک عظمت خان مرحوم ماڑی اٹک،نسیم کامران کے والد محمد اشرف مرحوم مرزا، ہیڈ ماسٹر چوہدری ظفر اقبال کے والد چوہدری منشی سید اکبر مرحوم ٹمی مظفرآباد آزاد کشمیر، صحافی عبداللہ گیلانی جنڈ کی خالہ اور آفتاب حسنین گیلانی کی والدہ مرحومہ،حافظ خانزادہ چشتی کے عم محترم امیر افضل مرحو م کٹاریاں ، ہیڈ ماسٹر ملک عامر اقبال کی اہلیہ مرحومہ ڈھوک شرفا، محمد طاہر سول ہسپتال کے والد عبدالقدیر مرحوم،حاجی فقیر محمد کی اہلیہ مرحومہ، محمد نعیم کی والدہ مرحومہ دارالسلام کالونی اٹک کی بخشش ومغفرت کی دعا کی گئی ، علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی کا کہنا تھاکہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ موت سے پہلے موت کی تیاری کر لی جائے ،ایک دوسرے کے حقوق پورے کئے جائیں اور زندگی کو تعلیمات مصطفیﷺ کے مطابق بسر کیا جائے اسی میں فلاح و کامرانی ہے ، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی ترقی وخوشحالی، افواج پاکستان ، عوام پاکستان ،مظلوم کشمیری بھائیوں ، عالم اسلام کے بول بالے اور جملہ مرحومین کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
Comments
Post a Comment