Skip to main content

Namoos e Risalat PBUH Protest Rally at Attock Cantt by District President JUP & Great Islamic and Spiritual Scholar Allama Abu tayyab Rafaqat Ali Haqani





اٹک (رپورٹ حق میڈیا پاکستان) بھارت میں ہونے والی مبینہ گستاخانہ حرکت کے خلاف مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان الشاہ محمد اویس نورانی صدیقی کی کال پر ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، تفصیلات کے مطابق جے یو پی ضلع اٹک اور انجمن نوجوانان الفلاح کے اشتراک سے مرکز اسلام جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ سے حقانیہ چوک اعوان آباد تک ریلی نکالی گئی جس میں ہر شعبہ ہائے زندگ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے بھرپور شرکت کی۔ قیادت عظیم مذہبی سکالر ہزاروں دلوں کی دھڑکن  مفتی ابو طیب علامہ رفاقت علی حقانی صدر جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک نے کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انڈیا ہوش کے ناخن لے  اگرچہ عیسائی ہوں سیکھ،ہندو یا کوئ اقلیت سے تعلق رکھتا ہو ہم امن والے ہیں انہیں تحفظ دینا ہمارا فرض ہے ہم انڈیا جیسے نہیں کہ وہاں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھاۓ جا رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب دین اسلام غلبہ پاۓ گا کیونکہ قاہد ملت امام الشاہ احمد نورانی صدیقی نے  فرمایا تھا یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔سابقہ چیئرمین انجمن نوجوانان اسلام شہزاد احمد چشتی کونسلر ۔ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جمعیت علماۓ پاکستان ضلع اٹک ، رجب علی حقانی اعوان مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح، ناظم اعلی انجمن نوجوانان اسلام فخر اقبال نورانی، جانشین فرید الملت علامہ نذیر احمد قادری، سیکٹری نعمان، ٹھیکیدار محمد نثار، محمد توصیف، حاجی افتخار احمد و دیگر نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی نے بلال آباد سے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔آخر میں پاک فوج ملک وقوم کی سلامتی اور باران رحمت کیلۓ دعا کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد

  اٹک(ایچ ایم آئی سے) مرکزاسلام جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد کا انعقاد جامعہ ھذا کے مدرس و نگران اعلیٰ صاحبزادہ حافظ اسرار احمد ہاشمی کی زیر نگرانی کیا گیا، جس میں استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔اور عالم اسلام کے لیئے دعا کی، تقریب میں خصوصی شرکت صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی جامعہ حقانیہ مرکز نے کی جبکہ خطاب علامہ حافظ غلام مرتضٰی کمالہ نے پیش کیا۔

Jamia Haqania Zahir ul Uloom Regd #Attock Cantt Allama Rafaqat Ali Haqani Engr. Muhammad Tayyab Miladi 34th Annual Milad e Mustafa Conference Peer Syed Sahadat Ali Shah Chora Sharif علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی انجینئر محمد طیب میلادی سالانہ 34ویں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللی علیہ وسلم کانفرنس پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف اٹک

اہلیان اسلام کو 34ویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے 34th Annual #MILAD -E-MUSTAFA #Conference Jamia Haqania Zahir ul Uloom Regd #Attock Cantt Allama Rafaqat Ali Haqani Engr. Muhammad Tayyab Miladi 34th Annual Milad e Mustafa Conference Peer Syed Sahadat Ali Shah Chora Sharif علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی انجینئر محمد طیب میلادی سالانہ 34ویں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللی علیہ وسلم کانفرنس پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف اٹک

Salana Fikr e Imam e Hussain RA Conference Attock 2022

اٹک، حضرت امام حسین ؓ اور انکے رفقاء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فکرِ امام حسین ؓ وپیغام شہداء کربلاکو فروغ دینے کے لیے مرکزاہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان ”سالانہ فکر امام حسین کانفرنس“ مرکزی جامع مسجدخوشبوئے مدینہ اعوان آباداٹک کینٹ میں استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ ھذا کی زیرصدارت اختتام پذیر ہو گئی،جس میں تلاوت حافظ محمد شعیب،نعت شریف حاجی عبدالواحد شاہ مرزا، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی،قاضی فیضان سیفی، شفقت محمود، محمد عظیم ودیگر نے پیش کی جبکہ صاحبزادہ محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ(ریسرچ اسکالر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد)، قاری ڈاکٹر محمد یاسر اعوان اور قاری محمد داؤد رضوی ناظم سٹیج تھے،جامعہ ھذاسے قرآن شریف حفظ مکمل کرنے پر حافظ محمد اسماعیل کی ہار پہناکر حوصلہ افزائی کی گئی،محقق ابن محقق صاحبزادہ ڈاکٹرقاضی امجد حسین کاظمی سیفی نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذکر امام حسین کے ساتھ ساتھ فکر امام حسین ؓ کو بھی سمجھنے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس سال بھی خطبہ حج میں کشمیر، فلسطین ودیگر مظلوم م...