Skip to main content

Masjid Haider e Karar Mirza Road Attock Cantt | Mehfil Shuhada e Karbala o Gayarveen Shareef | Allama Rafaqat Ali Haqani

زیرتعمیرمسجد حیدر کرار مرزا روڈ اٹک کینٹ میں ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر شہداء کربلا کانفرنس استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت اور حاجی شیر بہادر کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کینٹ بورڈ تھے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے کہا کہ مساجد جنتی کشتیاں ہیں جو مساجد سے منسلک رہتے ہیں انکو جنت میں ساتھ لے کر جائیں گی،عنقریب مسجد حیدر کرار کو از سر نو نقشہ کے مطابق تعمیر کیا جائے گا،مخیر حضرات وخواتین صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر جنت میں اپنا گھر بنائیں،انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر بھی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان سمیت ہر تنظیم سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے لیکن سب سے زیادہ کام دعوت اسلامی کر رہی ہے تب ہی افواج پاکستان نے سیلاب متاثرین کی مدد کو سہل بنانے کے لئے انہیں ہیلی کاپٹر کی پیشکش کی ہے۔بلاوڑہ شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے حق خطیب حسین بادشاہ کے منظور نظر آفتاب احمد نے ختم نبوت کا نعرہ لگا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے، تقریب میں مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے نگران اعلی الحاج محمد الیاس چشتی،محمد ریاض بھٹی،محمد قیوم بٹ،حاجی شیر بہادر،چوہدری محمد سعید،ریڈر عمر نواز،ملک بشارت ایڈووکیٹ،پروفیسر ناصر ودیگر حضرات موجود تھے۔ ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان نے نقابت کے فرائض انجام دیے جبکہ تلاوت محمد رمضان سندھی،نعت شریف ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان، خطاب پیرزادہ انجینئر حافظ محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ اورملک احسن محمود قادری حقانی متعلم درس نظامی جامعہ حقانیہ اٹک نے کیا۔آخر میں ملک وملت کی سلامتی اور  

 سیلاب کے متاثرین کی غائبانہ مدد کی دعا کی۔

(رپورٹ حق میڈیا پاکستان)











Comments

Popular posts from this blog

Tayyab Miladi and Irfan Mehmood Barq (ex. qadiyani)

عرفان محمود برق انجمن شیران اسلام پاکستان اور انجینئر محمد طیب میلادی 

Attock : Non-Muslim woman accepted Islam, MaShaAllah

اٹک۔۔۔۔۔۔۔۔۔اٹک میں غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کر لیا، تفصیلات کے مطابق استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کے پاس غیر مسلموں کے جوق در جوق اسلام قبول کرنے والوں میں اٹک سے انیلہ دختر شوکت نے باھوش وحواس خمسہ اسلام قبول کر لیا۔ نو مسلم کا اسلامی نام انیلہ فاطمہ رکھنے کے بعد علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے ابتدائی ضروری مسائل بتائےاوراسلام پر استقامت کی دعا کی ۔اس موقع پر سید نجم عباس بخاری۔محمد یاسر ایڈووکیٹ۔صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان۔اور انیلہ فاطمہ کا داماد اور بیٹی بھی موجود تھی ۔ #islamic :