Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2022

جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد

  اٹک(ایچ ایم آئی سے) مرکزاسلام جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد کا انعقاد جامعہ ھذا کے مدرس و نگران اعلیٰ صاحبزادہ حافظ اسرار احمد ہاشمی کی زیر نگرانی کیا گیا، جس میں استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔اور عالم اسلام کے لیئے دعا کی، تقریب میں خصوصی شرکت صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی جامعہ حقانیہ مرکز نے کی جبکہ خطاب علامہ حافظ غلام مرتضٰی کمالہ نے پیش کیا۔

37th Annual Milad e Mustafa Conference at Jamia Haqania Zahir ul uloom Attock Cantt

عظیم الشان37ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“اورساتویں ”سالانہ میلاد ریلی“ اختتام پذیر میلاد مصطفی اور اتباع مصطفی لازم و ملزوم ہیں،پیر سعادت علی شاہ  میلادمصطفی منانے کے ساتھ پیغام مصطفی کو بھی اپنایا جائے،علامہ رفاقت حقانی  اٹک(حق میڈیا پاکستان)جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے  زیر اہتمام عظیم الشان،فقید المثال 37ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ اور ساتویں سالانہ میلاد ریلی مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں بفیضان نظر خواجہ پیر حافظ عبدالحق آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف)،زیر سرپرستی الحاج اعظم خان چشتی اورزیرصدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی،مہمان خصوصی یادگار اسلاف سیاح الحرمین الحاج قاری ضیاء الدین مدنی عباسی تھے، کانفرنس سے قبل ساتویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جو محلہ اعوان آباد کا روایتی روٹ مکمل کر کے واپس جامعہ میں اختتام پزیرہوئی اور کانفرنس کا آغاز ہوگیا،نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت حافظ اسامہ نق

روئیداد : بائیسویں سالانہ میلاد مصطفے و دستار فضیلت کانفرنس

 ر روئیداد : بائیسویں سالانہ میلاد مصطفے و دستار فضیلت کانفرنس  رپورٹ : علامہ محمد سعید قادری   الحمد للہ 30 ستمبر 2022 بروزجمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب ہمارے جامعہ غوثیہ حنفیہ مہریہ تعلیم القرآن گلشن حضرت فریدالملت محلہ گلزار مدینہ داخلی سروالہ اٹک میں ایک تاریخ ساز 22 ویں سالانہ میلاد مصطفی و دستار فضیلت کانفرنس منعقد ہوئی جسکی ابتداء حضرت علامہ قاری عصمت اللہ اویسی صاحب مدرس جامعہ ھذا نے تلاوت قرآن مجید سے کی  اس کانفرنس کی نقابت کے فرائض حضرت علامہ محمد رشید جامی صاحب نے سرانجام دیےاسکے بعد عزیزم عطاءالمصطفی ۔قاری محمد شاہد قادری ۔محمد شہزاد صاحب نے نعت کا ہدیہ پیش کیا تنزانیہ افریقہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی فخرالقراء فضیلۃ الشیخ قاری عبید ادریس صاحب نے تلاوت قرآن سے سامعین کو خوب محظوظ فرمایا اس کانفرنس کی صدارت فرمانے والی شخصیت نبیرہ مفتی اعظم علاقہ چھچھ عالم نبیل حضرت علامہ صاحبزادہ محمد احسان الحق جامی صاحب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم بنگئی حضرو اٹک نے مختصر مگر جامع خطبہ صدارت پیش کیا جسمیں حضرت فریدالملت حضرت علامہ حافظ غلام فرید چشتی گولڑوی نوراللہ مرقدہ کی اپنے اساتذہ