Skip to main content

روئیداد : بائیسویں سالانہ میلاد مصطفے و دستار فضیلت کانفرنس

 ر روئیداد : بائیسویں سالانہ میلاد مصطفے و دستار فضیلت کانفرنس

 رپورٹ : علامہ محمد سعید قادری

 

الحمد للہ 30 ستمبر 2022 بروزجمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب ہمارے جامعہ غوثیہ حنفیہ مہریہ تعلیم القرآن گلشن حضرت فریدالملت محلہ گلزار مدینہ داخلی سروالہ اٹک میں ایک تاریخ ساز 22 ویں سالانہ میلاد مصطفی و دستار فضیلت کانفرنس منعقد ہوئی جسکی ابتداء حضرت علامہ قاری عصمت اللہ اویسی صاحب مدرس جامعہ ھذا نے تلاوت قرآن مجید سے کی  اس کانفرنس کی نقابت کے فرائض حضرت علامہ محمد رشید جامی صاحب نے سرانجام دیےاسکے بعد عزیزم عطاءالمصطفی ۔قاری محمد شاہد قادری ۔محمد شہزاد صاحب نے نعت کا ہدیہ پیش کیا تنزانیہ افریقہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی فخرالقراء فضیلۃ الشیخ قاری عبید ادریس صاحب نے تلاوت قرآن سے سامعین کو خوب محظوظ فرمایا اس کانفرنس کی صدارت فرمانے والی شخصیت نبیرہ مفتی اعظم علاقہ چھچھ عالم نبیل حضرت علامہ صاحبزادہ محمد احسان الحق جامی صاحب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم بنگئی حضرو اٹک نے مختصر مگر جامع خطبہ صدارت پیش کیا جسمیں حضرت فریدالملت حضرت علامہ حافظ غلام فرید چشتی گولڑوی نوراللہ مرقدہ کی اپنے اساتذہ کے ساتھ محبت وعقیدت اور انکے اخلاص و للہیت اور خدمات دینیہ کو خوب سراہا اور گلشن حضرت فریدالملت کی ترقی و کامیابی کےلیے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے اسکے بعد اس تقریب کے خصوصی خطیب مجاہداہلسنت حضرت علامہ قاری فتح محمد علوی صاحب خطیب اعظم اسلام آباد  نے خطاب فرما کر سامعین پر سحر کی کیفیت طاری فرما دی آپکی تقریر کا خلاصہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سچی محبت و عقیدت کے بغیر دنیا میں کامیابی نہیں مل سکتی کامیابی کےلیے ہمیں نبی پاک کے لائے ہوئے دین کے ساتھ وفاداری کرنی پڑے گی اسکے بعد اس کانفرنس کے مہمان خصوصی فضیلۃ الشیخ السید العلامہ لطیف البرزنجی الصولی الحسینی القادری جو بغداد شریف عراق سے تشریف لائے تھے اورانکے ساتھ مصر سے تشریف لائے ہوئے شمس القراء فضیلۃ الشیخ قاری عبدہ خلیل احمد مصطفی کانفرنس کی زینت بنے حاضرین نے لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے اھلا وسھلا مرحبا سے خوب استقبال کیا جامعہ ھذا کے طلباء کرام کی دستار بندی مصری قاری عبدہ خلیل احمد مصطفی ۔سید لطیف البرزنجی ۔علامہ احسان الحق جامی صاحب علامہ مفتی رفاقت علی حقانی صاحب اور علامہ محمد نزیر قادری صاحب کے دست مبارک سے ہوئی ساتھ ہی قاری عبدہ خلیل احمد مصطفی مصری نے تلاوت قرآن مجید شروع فرمائی سامعین کا جم غفیر اللہ اکبر ۔بارک اللہ ۔ماشاءاللہ کی داد و تحسین کے کلمات سے گونج اٹھا آپکی تلاوت کے بعد ناچیز نے کانفرنس کے تمام شرکاء دور و نزدیک سے تشریف لائے ہوئے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بغداد شریف سے تشریف لائے ہوئے اپنے مہمان خصوصی سید لطیف البرزنجی الصولی کو اظہار خیال کرنے کےلیے دعوت دی آپ نے عربی کلمات خیر ادا فرمائے جسکا خلاصہ کہ دوسال قبل بھی محمد سعیدقادری کی دعوت پر جامعہ حلیمہ سعدیہ للبنات کے سنگ بنیاد کی تقریب میں حاضر ہوا تھا آج پھر اس کی دعوت پر حاضر ہوا انکے والد گرامی حضرت فریدالملت کی خدمات دینیہ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جن کے سینکڑوں شاگرد ہیں یقینا وہ ایک کامیاب زندگی گزار کر اس دنیا سے پردہ فرما گئے اور ساتھ ہی فرمایا یہاں پر تحریک لبیک کے کارکن بہت زیادہ نظر آرہے ہیں واقعی علامہ خادم حسین رضوی اللہ کے ولی تھے میرے بہت اچھے دوست تھے انہوں نے ختم نبوت پر ایسا پہرہ دیا کہ انکی خدمات کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا آخر میں علامہ محمد احسان الحق جامی صاحب نے تمام حاضرین و سامعین محبین و معاونین اور پوری امت مرحومہ بالخصوص حضرت فریدالملت کےلیے دعا فرمائی 

اس کانفرنس کی زینت بننے والے علماء کرام 

حضرت علامہ قاری منظور احمد قادری صاحب ۔حضرت علامہ صاحبزادہ پیر محمد ربنواز صاحب ۔حضرت علامہ سید ثناءاللہ شاہ صاحب حضرت علامہ پیر سید عظمت علی شاہ صاحب حضرت علامہ پیر سید آفتاب حسین شاہ بخاری صاحب 

حضرت علامہ مفتی رفاقت علی حقانی صاحب ۔حضرت علامہ قاری سفیر احمد قادری صاحب ۔حضرت علامہ قاری عبدالرحمان جامی صاحب ۔حضرت علامہ مفتی حسن خان نعیمی صاحب ۔حضرت علامہ قاری لعل محمد فاروقی حضرت علامہ قاری عبدالغنی صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد حبیب صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد نعیم صاحب ۔حضرت علامہ قاری وقار صاحب صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد حنیف صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد صفدر قادری صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد نزیر قادری صاحب ۔حضرت علامہ قاری معصوم الہی صاحب ۔حضرت علامہ قاری شاہد خان عباسی صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد احسان صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد یاسر اعوان صاحب ۔حضرت علامہ قاری ساجد مجید حقانی صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمدنیاز صاحب ۔حضرت علامہ قاری عبدالقیوم قادری صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمدخان صاحب ۔حضرت علامہ قاری مشتاق الہی صاحب ۔حضرت علامہ قاری عادل نسیم صاحب ۔حضرت علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر شعبان صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد اسحاق صاحب ۔صاحبزادہ قاضی محمداسجد صاحب ۔حضرت علامہ قاری احتشام الحق صاحب ۔حضرت علامہ قاری عبدالجبار صاحب ۔حضرت علامہ قاری محمد حسنین صاحب محترم جناب محمد عمر ارشد ایڈووکیٹ صاحب امیر تحریک لبیک ضلع اٹک ۔محترم جناب منشی شیر خان صاحب امیر تحریک لبیک تحصیل اٹک ۔سیرت کمیٹی شکردرہ ۔سیرت کمیٹی اٹک اور تحریک لبیک کے کارکنان  اسکے علاوہ جامعہ ھذا کے تلامذہ اور عوام اہلسنت کے جم غفیر نے شرکت فرمائی اس کانفرنس کی سیکیورٹی کی تمام خدمات محترم غلام فرید شاہ اور انکے رفقاہ جنکی تعداد تقریبا 30 نوجوانوں پر مشتمل تھی سرانجام دیں آخر میں لنگر غوثیہ کے ساتھ تمام مہمانوں کی ضیافت ہوئی



 

ناچیز تمام علماء کرام ۔مشائخ عظام ۔سادات گرامی ۔آئمہ مساجد ۔قراء و حفاظ کرام اور پورے ضلع اٹک کے ہر علاقہ سے تشریف لانے والے بزرگوں اور نوجوان بھا ئیوں کا تہ دل سے شکر گزار ہے اللہ آپ سب کی حاضری اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور گلشن حضرت فریدالملت کو دن دگنی رات چوگنی ترقیاں نصیب فرمائے 

اے خدا ایں جامعہ را قائم بدار 

فیض ایں جاری بود لیل و نہار 


محمد سعید قادری 

مہتمم جامعہ غوثیہ حنفیہ مہریہ تعلیم القرآن و جامعہ حلیمہ سعدی للبنات محلہ گلزار مدینہ داخلی سروالہ اٹک 

۔03145127405۔۔۔۔۔۔۔۔۔03025127405

ناشر حق میڈیا پاکستان






Comments

Popular posts from this blog

Jamia Haqania Zahir ul Uloom Regd #Attock Cantt Allama Rafaqat Ali Haqani Engr. Muhammad Tayyab Miladi 34th Annual Milad e Mustafa Conference Peer Syed Sahadat Ali Shah Chora Sharif علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی انجینئر محمد طیب میلادی سالانہ 34ویں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللی علیہ وسلم کانفرنس پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف اٹک

اہلیان اسلام کو 34ویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے 34th Annual #MILAD -E-MUSTAFA #Conference Jamia Haqania Zahir ul Uloom Regd #Attock Cantt Allama Rafaqat Ali Haqani Engr. Muhammad Tayyab Miladi 34th Annual Milad e Mustafa Conference Peer Syed Sahadat Ali Shah Chora Sharif علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی انجینئر محمد طیب میلادی سالانہ 34ویں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللی علیہ وسلم کانفرنس پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف اٹک

جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد

  اٹک(ایچ ایم آئی سے) مرکزاسلام جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد کا انعقاد جامعہ ھذا کے مدرس و نگران اعلیٰ صاحبزادہ حافظ اسرار احمد ہاشمی کی زیر نگرانی کیا گیا، جس میں استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔اور عالم اسلام کے لیئے دعا کی، تقریب میں خصوصی شرکت صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی جامعہ حقانیہ مرکز نے کی جبکہ خطاب علامہ حافظ غلام مرتضٰی کمالہ نے پیش کیا۔