Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2023

38th Annual Grand Milad Conference Attock Cantt

ع ظیم الشان38ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“اورآٹھویں ”سالانہ میلاد ریلی“ اختتام پذیر قیامت کے مشکل روز حضور ﷺ اپنے امتیوں پر مہربانی کریں گے،پیر سعادت علی شاہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،میلادمصطفی منانے کے ساتھ مدارس کی بھی سپورٹ کی جائے، علامہ رفاقت حقانی  اٹک(           )جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان،فقید المثال 38ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ اورآٹھویں سالانہ میلاد ریلی مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں بفیضان نظر خواجہ پیر حافظ عبدالحق آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف)،زیر سرپرستی الحاج اعظم خان چشتی اورزیرصدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی،کانفرنس سے قبل آٹھویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جو محلہ اعوان آباد کا روایتی روٹ مکمل کر کے واپس جامعہ میں اختتام پزیرہوئی، جس کے مہمان خصوصی شکیل خان بنگش وائس پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ اٹک تھے جبکہ پیر سید اعجاز حسین شاہ بخاری آف بروٹھ