Skip to main content

38th Annual Grand Milad Conference Attock Cantt

عظیم الشان38ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“اورآٹھویں ”سالانہ میلاد ریلی“ اختتام پذیر

قیامت کے مشکل روز حضور ﷺ اپنے امتیوں پر مہربانی کریں گے،پیر سعادت علی شاہ

مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،میلادمصطفی منانے کے ساتھ مدارس کی بھی سپورٹ کی جائے، علامہ رفاقت حقانی



 اٹک(           )جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان،فقید المثال 38ویں ”سالانہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ اورآٹھویں سالانہ میلاد ریلی مرکز ی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ المعروف حقانیہ مسجد و مدرسہ اعوان آبادصدر بازار اٹک کینٹ میں بفیضان نظر خواجہ پیر حافظ عبدالحق آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف)،زیر سرپرستی الحاج اعظم خان چشتی اورزیرصدارت علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاشان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی،کانفرنس سے قبل آٹھویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جو محلہ اعوان آباد کا روایتی روٹ مکمل کر کے واپس جامعہ میں اختتام پزیرہوئی، جس کے مہمان خصوصی شکیل خان بنگش وائس پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ اٹک تھے جبکہ پیر سید اعجاز حسین شاہ بخاری آف بروٹھہ شریف نے افتتاحی دعا کی،ریلی کے اختتام پر کانفرنس کا آغاز ہوگیا،نقابت کے فرائض ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعون اور ساجد محمود قادری نے سرانجام دئے جبکہ صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم سٹیج تھے،کانفرنس سے علامہ سید ثنا ء اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف،جانشین فرید الملت علامہ سعید احمد قادری، علامہ ناصر اشفاق قادری،علامہ قاری نثار احمد چشتی،صاحبزادہ سمیر احمد قادری آف سنگ جانی، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان اعوان حقانی سمیت جید علماء کرام نے خطابات کئے جبکہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان نے کہاکہ قیامت کے مشکل روز بھی حضور ﷺ اپنے امتیوں پر مہربانی کریں گے حوض کوثر، پل صراط اور میزان پر موجود ہونگے، صحابہ اور اہل بیت کا نام استعمال کرکے نفرتیں نہ پھیلائی جائیں بلکہ محبتوں کو عام کیا جائے، میلاد مصطفی اور اتباع مصطفی لازم و ملزوم ہیں،میلاد والے آقا کو ماننے کے ساتھ ساتھ آقا علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے،،نماز مصطفی کریم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے،کسی حال میں نہ چھوڑی جائے، اس پرفتن دور میں مدارس و علماء سے محبت اور مضبوط تعلق رکھنے میں ہی بقاء ہے،


بانی و مہتمم جامعہ ھذا علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میلادمصطفی منانے کے ساتھ پیغام مصطفی کو بھی اپنایا جائے،مدرس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں انہیں مضبوط کرنا چاہیے، جامع مسجد حیدر کرار محمدنگر میں دو سال سے نمازیں ہو رہی ہیں اسکی تعمیر پر ۱یک کروڑ روپے لاگت آئے گی،کانفرنس میں صاحبزادہ سید اوصاف علی شاہ المعروف بلال پیر چورہ شریف، علامہ نیاز حسین اعوان، علامہ قاری تنزیل الرحمن، علامہ حافظ فتح خان چشتی، علامہ حافظ سلیم آف بریار، سردار رفاقت خان آف اکھوڑی،مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے نگران اعلیٰ الحاج محمد الیاس چشتی، قیوم بٹ،ملک حافظ عاقب جاوید آف ہمک،ارشد حسن سنی فورس شکردرہ،شہزاد احمد چشتی، ملک عبدالعزیز ایڈووکیٹ، حاجی محمد فاضل چشتی، حاجی گلاب حسین خلیفہ سالک آباد شریف،ہیڈ ماسٹر صوفی رمضان معصومی خلیفہ موہری شریف،حاجی عبدالواحد شاہ،ضلعی آفیسر جی پی او نور محمد ضیاء،حاجی محمد اکرم میروی، ابتہاج ضیاء میروی، حافظ نزاکت خان، مولانا عبدالقیوم نقشبندی، راجہ فیصل محمود قادری، صوفی محمد صدیق نقشبندی، ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی، خواجہ محمود الحسن، ڈاکٹر اسد وحید اعوان،ماسٹر غلام رسول، ٹھیکیدار محمد قاسم قادری، محمد سجاد قادری، قاری عبدالرشید چشتی میروی،  کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام، مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، مشائخ عظام، اسکالر،دانشور، وکلاء،صحافی، ڈاکٹرز،معززین علاقہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عشاقان مصطفی نے قافلہ در قافلہ بھر پور شرکت کی، جس سے مسجد کا ہال، مدرسہ،بیسمنٹ،بنات ایکاڈیمک بلاک سمیت تینوں منزلیں، عوام اہلسنت سے بھر گئیں اور ہوائیں درودوسلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں،


آخر میں ملک وملت کی سلامتی،خوشحالی وترقی اور افواج پاکستان و عوام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی گئی او رشرکاء کی تواضع کابلی پلاؤ کی صورت میں پُرتکلف وسیع لنگر سے کی گئی#

Comments

Popular posts from this blog

روئیداد : بائیسویں سالانہ میلاد مصطفے و دستار فضیلت کانفرنس

 ر روئیداد : بائیسویں سالانہ میلاد مصطفے و دستار فضیلت کانفرنس  رپورٹ : علامہ محمد سعید قادری   الحمد للہ 30 ستمبر 2022 بروزجمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب ہمارے جامعہ غوثیہ حنفیہ مہریہ تعلیم القرآن گلشن حضرت فریدالملت محلہ گلزار مدینہ داخلی سروالہ اٹک میں ایک تاریخ ساز 22 ویں سالانہ میلاد مصطفی و دستار فضیلت کانفرنس منعقد ہوئی جسکی ابتداء حضرت علامہ قاری عصمت اللہ اویسی صاحب مدرس جامعہ ھذا نے تلاوت قرآن مجید سے کی  اس کانفرنس کی نقابت کے فرائض حضرت علامہ محمد رشید جامی صاحب نے سرانجام دیےاسکے بعد عزیزم عطاءالمصطفی ۔قاری محمد شاہد قادری ۔محمد شہزاد صاحب نے نعت کا ہدیہ پیش کیا تنزانیہ افریقہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی فخرالقراء فضیلۃ الشیخ قاری عبید ادریس صاحب نے تلاوت قرآن سے سامعین کو خوب محظوظ فرمایا اس کانفرنس کی صدارت فرمانے والی شخصیت نبیرہ مفتی اعظم علاقہ چھچھ عالم نبیل حضرت علامہ صاحبزادہ محمد احسان الحق جامی صاحب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم بنگئی حضرو اٹک نے مختصر مگر جامع خطبہ صدارت پیش کیا جسمیں حضرت فریدالملت حضرت علامہ حافظ غلام فرید چشتی گولڑوی نوراللہ مرقدہ کی اپنے اساتذہ

جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد

  اٹک(ایچ ایم آئی سے) مرکزاسلام جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کی ذیلی شاخ جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم ملاں منصور اٹک میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس و تقسیم اسناد کا انعقاد جامعہ ھذا کے مدرس و نگران اعلیٰ صاحبزادہ حافظ اسرار احمد ہاشمی کی زیر نگرانی کیا گیا، جس میں استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔اور عالم اسلام کے لیئے دعا کی، تقریب میں خصوصی شرکت صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی جامعہ حقانیہ مرکز نے کی جبکہ خطاب علامہ حافظ غلام مرتضٰی کمالہ نے پیش کیا۔

Jamia Haqania Zahir ul Uloom Regd #Attock Cantt Allama Rafaqat Ali Haqani Engr. Muhammad Tayyab Miladi 34th Annual Milad e Mustafa Conference Peer Syed Sahadat Ali Shah Chora Sharif علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی انجینئر محمد طیب میلادی سالانہ 34ویں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللی علیہ وسلم کانفرنس پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف اٹک

اہلیان اسلام کو 34ویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے 34th Annual #MILAD -E-MUSTAFA #Conference Jamia Haqania Zahir ul Uloom Regd #Attock Cantt Allama Rafaqat Ali Haqani Engr. Muhammad Tayyab Miladi 34th Annual Milad e Mustafa Conference Peer Syed Sahadat Ali Shah Chora Sharif علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی انجینئر محمد طیب میلادی سالانہ 34ویں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللی علیہ وسلم کانفرنس پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف اٹک