Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2022

Allama Rafaqat Ali Haqani president JUP Attock meeting with SA to Prime Minister Hazrat Shah Owais Noorani Secretary General JUP

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے معاون خصوصی شاہینِ سیاست جانشینِ قائد ملت اسلامیہ حضرت الشاہ محمد اویس نورانی صدیقی مدظلہ العالی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان سے جے یو پی ضلع اٹک کے صدر استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی کی سربراہی میں صاحبزادہ محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ (ریسرچ سکالر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد)، ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اور صاحبزادہ رجب علی حقانی صدر انجمن نوجوان الفلاح پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد میں ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی۔ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ #ShahOwaisNoorani #PMOffice #RafaqatHaqani #HaqMediaPakistan #copied

Masjid Haider e Karar Mirza Road Attock Cantt | Mehfil Shuhada e Karbala o Gayarveen Shareef | Allama Rafaqat Ali Haqani

زیرتعمیرمسجد حیدر کرار مرزا روڈ اٹک کینٹ میں ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر شہداء کربلا کانفرنس استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت اور حاجی شیر بہادر کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کینٹ بورڈ تھے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے کہا کہ مساجد جنتی کشتیاں ہیں جو مساجد سے منسلک رہتے ہیں انکو جنت میں ساتھ لے کر جائیں گی،عنقریب مسجد حیدر کرار کو از سر نو نقشہ کے مطابق تعمیر کیا جائے گا،مخیر حضرات وخواتین صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر جنت میں اپنا گھر بنائیں،انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر بھی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان سمیت ہر تنظیم سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے لیکن سب سے زیادہ کام دعوت اسلامی کر رہی ہے تب ہی افواج پاکستان نے سیلاب متاثرین کی مدد کو سہل بنانے کے لئے انہیں ہیلی کاپٹر کی پیشکش کی ہے۔بلاوڑہ شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے حق خطیب حسین بادشاہ کے منظور نظر آفتاب احمد نے ختم نبوت کا نعرہ لگا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے، تقریب میں مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے نگران اع